جمعرات , 20 جون 2019

ترکی کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں،پیوٹن

EABAD95A-15DF-4513-B3F7-DCAC8D309E3D_w987_r1_s

ماسکو(مانٹیرنگ ڈیسک)روس کے صدر ولادِ ی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ ترکی کے ساتھ تعلقات کے تمام پہلووں کا نئے سرے سے جائزہ لیتے ہوئے انہیں بحال کرنے کی بڑے مخلصانہ طریقے سے کوششیں جاری ہیں۔ذرائع کے مطابق قزاخستان کے صدرکے ساتھ ہونے والی ملاقات کے بعد پریس سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے ترک ہم منصب کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے بارے میں اپنے خیالات سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ترکی ہمارا پرانا اور قابل اعتماد دوست ملک ہے اس لیے ترکی کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے بھر پور کوششوں کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ صدر اردوان کے دورہ روس کے دوران دونوں ممالک کے ساتھ تعلقات کو بحال کرنے کے تمام پہلووں پرغور کیا گیا۔روس کے صدر نے قزاخستان کے صدر کا ترکی اور روس کے درمیان تعلقات کو بحال کرنے میں اہم کردار ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی دیکھیں

’2018 میں جنگ کے باعث 7 کروڑ 80 لاکھ افراد بے گھر ہوئے‘اقوام متحدہ

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ کے مطابق گذشہ برس جنگ، تنازعات اور مصائب کے باعث 7 …