منگل , 25 جون 2019

یونان: دو کشتیاں آپس میں ٹکرا گئیں، 4افراد ہلاک،متعدد زخمی

download (2)

ایتھنز(مانٹیرنگ ڈیسک) یونان میں دو کشتیاں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثہ میں نوسالہ بچے سمیت چار افراد ہلاک تین زخمی ہوگئے، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ یونان کے جزیرہ ایجین کے ساحل پر اسپیڈ بوٹ سیاحوں کی کشتی سے ٹکرا گئی، حادثے میں چار افراد ہلاک جبکہ تین زخمی ہوئے۔کوسٹ گارڈز کے مطابق ہلاک شدگان میں ایک بچہ بھی شامل ہے، عینی شاہدین کے مطابق سمندر میں آٹھ سے نو لوگوں کو تیرتے دیکھا گیا۔اطلاعات کے مطابق کشتیوں میں بیس افراد سوار تھے، مرنےوالوں کی شناخت تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

امریکی صدر نے مارک ایسپر کو سیکریٹری دفاع نامزد کردیا

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مارک ایسپر کو سیکریٹری دفاع نامزد کر دیا …