منگل , 21 مئی 2019

روس ممکنہ طور پر اینجرلیک فوجی اڈے سے استفادہ کر سکتا ہے:ترکی

141009163857_incirlik_airbase_624x351_afp_nocredit

ماسکو (مانٹیرنگ ڈیسک )اینجرلیک فوجی اڈہ، شمالی شام کی سرحدوں سے صرف ایک سو دس کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ترکی کے ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ روس، ممکنہ طور پر اینجرلیک فوجی اڈے سے استفادہ کر سکتا ہے۔موصولہ رپورٹوں کے مطابق، ترکی کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ انقرہ، شام میں روس کی فوجی کارروائی کے لئے ممکنہ طور پر اینجرلیک فوجی اڈے کا استعمال کئے جانے کی اجازت دے سکتا ہے۔روسی کونسل کی بین الاقوامی کمیٹی کے رکن ایگور موروزوف کے مطابق اینجرلیک میں روسی فوجیوں کی تعیناتی سے ترکی اور روس کے تعلقات کی بہتری کے لئے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کی جانب سے عمل میں لایا جانے والامنطقی اقدام، مزید نتیجہ خیز ثابت ہو سکتا ہے۔واضح رہے کہ اینجرلیک فوجی اڈہ، شمالی شام کی سرحدوں سے صرف ایک سو دس کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

یہ بھی دیکھیں

تاجکستان : قیدیوں کے درمیان خونریز تصادم، 32 افراد ہلاک

دوشنبے(مانیٹرنگ ڈیسک)تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے کی جیل میں قیدیوں کے درمیان فسادات کے نتیجے میں …