اتوار , 1 نومبر 2020

خوفناک اشکال کے ہیبت ناک کیک

cakes

نیویارک(مانٹیرنگ ڈیسک ) امریکا کی ایک نرس بیکنگ کی ماہر ہیں لیکن زخمی مریضوں کا اثر ان کی طبعیت پر بھی پڑا ہے کیونکہ وہ ایسے عجیب و غریب اور ہیبت ناک کیک تیار کرتی ہیں جسے دیکھ کر انسان خوفزدہ ہوجائے لیکن وہ کھانے میں بہت لذیذ ہوتے ہیں۔عموماً کیک دیکھنے میں آنکھوں کو بھلے لگتے ہیں جن پر خوبصورت پھول پتیاں اور ڈیزائن کاڑھے جاتے ہیں لیکن نرس کیتھرائن ڈے کے کیک کو دیکھتے ہی کراہیت محسوس ہوتی ہے۔ انسانی کھوپڑی، گاڑی کے نیچے آکر مردہ جانور اور بکرے کی چھلی ہوئی سری والے کیک ان کی تخلیقات ہیں جو انہوں نے بہت محنت اور حقیقی رنگ کے ساتھ تیار کیے ہیں۔ سب سے پہلے انہوں نے اپنے شوہر کے سر کا ایک کیک تیار کیا جو ہو بہو ان کے شوہر کے چہرے سے ملتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

دنیا کا سب سے بڑا لال بیگ دریافت

سنگاپور کے محققین کو بحر ہند سے ایک ایسا سمندری لال بیگ ملا ہے جس …