جمعہ , 19 جولائی 2019

ترکی کے مشرقی علاقوں بم دھماکے،6 افراد ہلاک

6-12-640x330

انقرہ (مانٹیرنگ ڈیسک )ترکی کے مشرقی علاقوں میں ہونے والے بم دھماکوں میں کم سے کم چھے افراد ہلاک اور دسیوں دیگر زخمی ہوگئے ہیںاطلاعات کے مطابق ترکی کے مشرقی شہر الازیغ میں ایک پولیس اسٹیشن پر ہوئے زوردار بم دھماکے سے پورا علاقہ لرزاٹھا – سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بم دھماکے میں کم سے کم تین افراد ہلاک اور پچاس سے زائد زخمی ہوئے ہیں – دھماکے سے الازیغ شہر کا پولیس اسٹیشن پوری طرح منہدم ہوگیا – اس سے چند گھنٹے قبل مشرقی شہر وان میں بھی ایک بم دھماکے میں تین افراد ہلاک اور چالیس دیگر زخمی ہوگئے تھے – وان میں ہونےوالا بم دھماکہ بھی ایک پولیس اسٹیشن پر ہوا وان دھماکے کی ذمہ داری، پی کے کے نے قبول کی ہے البتہ وان دھماکے میں مرنےوالے سبھی عام شہری ہیں ترکی کے وزیر اعظم نے ان دھماکوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے – ترکی کے مشرقی علاقے میں اکثر وبیشتر سیکورٹی فورس اور فوج کے مراکز کونشانہ بنایا جاتا ہے –

یہ بھی دیکھیں

ایران نےامریکا کیساتھ بات چیت کا امکان مسترد کردیا

اقوام متحدہ میں ایرانی ترجمان علی رضا میر یوسفی کا کہنا ہے کہ  امریکا کیساتھ …