جمعہ , 23 اگست 2019

مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت کرتے ہیں:ترکی

Turky

انقرہ (مانٹیرنگ ڈیسک )ترکی نے نیو کلیئر سپلائر گروپ میں شمولیت اور مسئلہ کشمیر سے متعلق پاکستان کے موقف کی بھرپور حمایت کے عزم کااعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ پاکستان کو بھی این ایس جی کی رکنیت ملنی چاہیے ، مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کے حامی ہیں،پاکستانی سیاحوں کودرپیش ویزہ کے مسائل کے حل کیلئے کوششیں کررہے ہیں، افغانستان میں استحکام پورے خطے خاص طور پر پاکستان کے مفاد میں ہے۔ سینیٹر مشاہد حسین سید کی سربراہی میں ترکی کے دورے پر گئے ہوئے8 رکنی آل پارٹیز پارلیما نی یکجہتی وفدنے ترک دفتر خارجہ کا دورہ کیا اور ڈجی سائوتھ ایشیا سواط آغان اور دیگر حکام سے ملاقات کی جس میں پاک ترکی طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر سواط آغان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں استحکام پورے خطے خاص طور پر پاکستان کے مفاد میں ہے ، افغانستان میں امن واستحکام کے لئے ترکی اہم کردار ادا کرتا رہا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ پاک ترک تجارت کم ہے جسے بڑھانے کی ضرورت ہے ۔انہوںنے نیو کلیئر سپلائر گروپ میں شمولیت کے حوالے سے پاکستان کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ جب بھارت کو این ایس جی کی رکنیت دی جائے تو پاکستان کو بھی اسی وقت رکنیت ملنی چاہیے ۔ان کاکہنا تھا کہ پاکستانی سیاحوں کو ویزہ پالیسی کے باعث مشکلات کا سامنا ہے جس کا جائزہ لینے کو تیار ہیں ۔ حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے باعث ویزہ کے مسائل ہیں جسے حل کرنے کی کوشش کریں ۔ سواط آگان نے کہا کہ ترکی مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے موقف کی حمایت کرتا ہے ۔ پاکستانی وفد نے سواط آغان کو یقین دلایا کہ پاکستان قبرص کے معاملے پر ترکی کے موقف کی حمایت کرتا ہے ۔

یہ بھی دیکھیں

ایران عالمی سطح پر ناقابل تسخیر طاقت میں تبدیل ہو جائے گا:میجرجنرل باقری

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری نے کہا ہے ایران …