بدھ , 22 مئی 2019

گولن پر الزامات کی تحقیق کیلئے امریکہ اپنی ٹیم ترکی بھیجے گا

fethullah_gule

واشنگٹن(مانٹیرنگ ڈیسک )اوباما انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امریکی محکمہ انصاف گولن پر الزامات کی تحقیق کے لیے ٹیم ترکی بھیجے گا۔ ترکی نے امریکا سے فتح اللہ گولن کو اس کے حوالے کرنے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔ترکی کا الزام ہے کہ ناکام فوجی بغاوت کے پیچھے گولن کا ہاتھ ہے۔ اوباما انتظامیہ کے مطابق ترکی کی جانب سے مذہبی رہنما فتح اللہ گولن پر عائد کیے گئے الزامات کا جائزہ لینے کے لیے محکمہ انصاف جلد ہی ایک ٹیم ترکی بھیجے گا ۔ترکی کا الزام ہے کہ گزشتہ ماہ ناکام فوجی بغاوت کے پس پردہ فتح اللہ گولن کا ہاتھ ہے اور اس نے واشنگٹن سے مطالبہ کر رکھا ہے کہ فتح اللہ گولن کو ترکی کے حوالے کیا جائے ۔

یہ بھی دیکھیں

یوکرائن : نو منتخب صدر نے حلف اٹھاتے ہی پارلیمنٹ تحلیل کر دی

کیف(مانیٹرنگ ڈیسک) یوکرائن کے نو منتخب صدر ولودومیر زیلینسکی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا …