منگل , 21 مئی 2019

ترک پارلیمنٹ نےاسرائیل کےساتھ تعلقات کی منظوری دے دی

0,,19230783_303,00

انقرہ(مانٹیرنگ ڈیسک ) ترک پارلیمنٹ نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے حکومتی پلان کی منظوری دے دی ہے۔ اس منظوری کے بعد ترک اسرائیلی تعلقات میں6 برسوں سے جاری تعطل عملی طور پر ختم ہو گیا ہے۔ اس بارے میں ترکی اور اسرائیل کے مابین اتفاق رائے گزشتہ ماہ ہوا تھا۔ امید ہے کہ دونوں ملکوں کے سفیر جلد ہی اپنی اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔ انقرہ حکومت نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات 2010 میں منقطع کیے تھے جب اسرائیلی بحریہ کے کمانڈوز نے غزہ جانے والے ایک ترک امدادی جہاز پر دھاوا بول کر دس ترک امدادی کارکنوں کو ہلاک کر دیا تھا۔ دونوں ملکوں نے ایک باقاعدہ ڈیل کے تحت سفارتی روابط بحال کیے ہیں۔ ڈیل کے تحت اسرائیل20 ملین ڈالر تاوان ادا کرے گا۔

یہ بھی دیکھیں

ایران نے ہی تہذیبوں کے درمیان گفتگو کا نظریہ متعارف کرایا، صدر ڈاکٹر روحانی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ تہذیبوں …