ہفتہ , 21 ستمبر 2019

ترکی: شادی کی تقریب میں دھماکے سے 30 افراد ہلاک

57b91ee66873a

انقرہ(مانٹیرنگ ڈیسک) ترکی کے جنوبی صوبے غازی انتپ میں شادی کی تقریب میں دھماکے سے کم ازکم 30 افراد ہلاک جب کہ 94 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے جنوبی صوبے غازی انتپ میں شادی کی تقریب کے دوران بم دھماکے کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک جب کہ 94 زخمی ہوگئے، دھماکے کے بعد امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ سے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں بیشتر زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر دھماکے کی جگہ سے شواہد جمع کرنا شروع کردیے ہیں جب کہ ترک حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ممکنہ طور بر جنگجو تنظیم داعش ملوث ہوسکتی ہے۔دوسری جانب ترک نائب وزیراعظم کا کہنا ہے کہ دھماکہ خودکش حملہ ہوسکتاہے تاہم اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب کے مہنگے امریکی ہتھیار یمنی ڈرونز کے سامنے ناکارہ ثابت:رائٹرز

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب نے امریکہ سے اپنی حفاظت کے لئے بڑے ہی مہنگے ہتھیار …