بدھ , 23 اکتوبر 2019

بن لادن پر کتاب لکھنے والے سابق امریکی فوجی اور پینٹا گون میں معاہدہ

350076_59249013

نیو یارک (مانٹیرنگ ڈیسک ) معاہدے کے تحت سابق امریکی نیوی اہلکار میٹ بیسو نیٹ ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کے خلاف امریکی کارروائی پر لکھی جانے والی کتاب کی تمام آمدنی حکومت کو دینے کے پابند ہوں گے۔ میٹ بیسو نیٹ حکومت کو کتاب کی رائلٹی اور لیکچرز کی مد میں ملنے والی 68 لاکھ ڈالر کی رقم دیں گے۔ اوباما انتظامیہ نے اعتراض اٹھایا تھا کہ سابق امریکی اہلکار نے پینٹاگون کی مرضی کے بغیر اس کتاب کی اشاعت کی اور معلومات راز رکھنے کے معاہدوں کی خلاف ورزی کی ۔

یہ بھی دیکھیں

جاپان کے بادشاہ نارو ہیتو نے باضابطہ طور پر تخت سنبھال لیا

ٹوکیو:جاپان کے بادشاہ نارو ہیتو نے باضابطہ طور پر تخت سنبھال لیا ۔ رواں برس …