منگل , 21 مئی 2019

ایران کی جانب سے ترکی میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت

57b91ee66873a

تہران (مانٹیرنگ ڈیسک )اسلامی جمہوریہ ایران نے ترکی میں دہشت گردی اور بم دھماکے کی مذمت کی ہے، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے اتوار کو اپنے بیان میں ترکی کے شہرغازی عنتاب میں ہونے والے خوفناک دہشت گردانہ خودکش بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین ، ترک عوام اور حکومت سے ہمدردی کا اظہار کیا – ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ تکفیری دہشت گردوں نے علاقے کے ملکوں کے امن و استحکام کو نشانہ بنا رکھا ہے – انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے علاقے کے سبھی ملکوں کو متحد ہونا پڑے گا – ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایک شادی کی تقریب میں اس قسم کے دہشت گردانہ حملے اور نہتے شہریوں کے قتل عام نے ایک بار پھر تکفیری دہشت گردوں کے ناپاک منصوبوں کو سب پر واضح کردیا ہے اور اس سے یہ ثابت ہوجاتا ہے کہ دہشت گردی پوری عالمی برادری کے لئے ایک بڑا خطرہ ہے – واضح رہے کہ ترکی کے شہر غازی عنتاب میں شادی کی ایک تقریب میں ہونےوالے دہشت گردانہ حملے میں پچاس عام شہری ہلاک اور نوے سے زائد زخمی ہوگئے – ترک صدر رجب طیب اردوغان نے اپنے ایک بیان میں اس حملے کا ذمہ دار داعش کو قراردیا –

یہ بھی دیکھیں

ایران نے ہی تہذیبوں کے درمیان گفتگو کا نظریہ متعارف کرایا، صدر ڈاکٹر روحانی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ تہذیبوں …