جمعرات , 18 جولائی 2019

داعش اورکرد جنگجو ایک ہی طرح کے ہیں،اردگان

372050-TURKKAYKURD-1435854557-853-640x480

انقرہ(مانٹیرنگ ڈیسک ) ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی جہاں سے بھی ہورہی ہے ہمارے لیے دہشت گردی رہے گی جب کہ داعش اورکرد جنگجوؤں میں کوئی فرق نہیں۔ بحیثیت قوم ہم اپنی پوری قوت دہشت گردی سے لڑنے کے لیے استعمال کریں گے اور ترک قوم نہ صرف متحد ہے بلکہ ہم دہشت گردی کے خلاف شانہ بشانہ لڑیں گے جیسا کہ فوجی بغاوت کے خلاف تمام قوم اٹھ کھڑی ہوئی تھی۔طیب اردگان کاکہنا تھا کہ غازی انتپ میں شادی کی تقریب میں خودکش حملہ کرنے والے بمبار کا تعلق دہشت گرد تنظیم داعش سے ہے جب کہ اس کی عمر 12 سے 14 سال کے درمیان تھی۔ ان کاکہنا تھا کہ ان حملوں کا مقصد ملک میں بسنے والی مختلف قومیتوں اور مذہبی گروہوں کے درمیان تقسیم کے بیج بونا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران نےامریکا کیساتھ بات چیت کا امکان مسترد کردیا

اقوام متحدہ میں ایرانی ترجمان علی رضا میر یوسفی کا کہنا ہے کہ  امریکا کیساتھ …