جمعہ , 23 اگست 2019

آیندہ 6 ماہ کے اندر ترکی شام میں زیادہ فعال کردار ادا کرے گا، بن علی یلدرم

ilk_bakanlar_kurulu_toplantisi_bestepede_1463899991_7093

استنبول(مانٹیرنگ ڈیسک ) ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ ان کا ملک آیندہ 6ماہ کے دوران جنگ زدہ شام میں زیادہ فعال کردار ادا کرے گا تاکہ اس ملک کو نسلی بنیادوں پر ٹکڑے ٹکڑے ہونے سے بچایا جاسکے۔انھوں نے کہا کہ ”ہم ایک علاقائی کھلاڑی ہونے کے ناتے آیندہ 6ماہ کے دوران میشامی تنازعے کے معاملے میں زیادہ فعال کردار ادا کریں گے۔اس کا یہ مطلب ہے کہ شام کو کسی نسلی بنیاد پر تقسیم نہیں ہونے دیا جائے گا کیونکہ ترکی کے لیے یہ معاملہ بہت اہم ہے”۔ترک وزیراعظم نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ایران ،خلیجی عرب ریاستیں ،روس اور امریکا مل جل کر شام میں جاری تنازعے کا کوئی حل تلاش کرسکتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ایران یک طرفہ طور پر ایٹمی معاہدے کی پابندی کا سلسلہ جاری نہیں رکھ سکتا، صدر حسن روحانی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)صدر مملکت حسن روحانی نے ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کی سطح میں کمی …