ہفتہ , 24 اکتوبر 2020

گرم موسم میں زیبرا فنچ نامی پرندہ اپنے انڈوں کے سامنے گانا گانے لگتا ہے

150806111153_zebra_finches_640x360_juniorsbildarchivgmbhalamy_nocredit

لاہور(مانٹیرنگ ڈیسک ) ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ موسم کے گرم ہوتے ہی زیبرا فنچ نامی پرندہ اپنے انڈوں کے سامنے گانا گانے لگتا ہے اور اس عمل سے انڈوں میں اس کے بچوں کی نشوونما تیز ہو جاتی ہے۔ اس حیران کن دریافت سے معلوم ہوا کہ یہ پرندے اپنی اولاد کو پیدائش کے بعد درپیش گرم موسم کے لیے تیار کرتے ہیں۔ اس تحقیق کے دوران سائنسدانوں نے ان پرندوں کے انڈوں کو لے کر انہیں مخصوص ماحول میں رکھا اور ان کے لیے پرندوں کے انڈے سینچنے والے گانوں کی ریکارڈنگز بجائیں۔ مخصوص درجہ حرارت والے انڈوں کے مقابلے میں ان انڈوں میں خلیوں کی نشوونما بہتر ہوئی جن کے لیے یہ گانے بجائے گئے۔ سائنس نامی جریدے میں محققین نے لکھا کہ اس سے جانوروں کو بڑھتے ہوئے عالمی درجہ حرارت سے مطابقت پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔ رپورٹ کی مصنف میلینے میریٹی کا کہنا تھا اس میں جو بات حوصلہ افزا ہے وہ یہ ہے کہ پرندے درجہ حرارت کے اعتبار سے اپنے بچوں کو مطابقت پیدا کرنا سکھاتے ہیں جس کے بارے میں ہم نہیں جانتے تھے اور یہ بھی پہلی مرتبہ ہے کہ پیدائش سے پہلے ہر بچے کیلئے گانا گانے کے اس قدر طویل المدتی نتائج سامنے آئے ہوں۔ اس سے پہلے کی گئی تحقیق میں یہ دیکھا گیا کہ انڈے کے اندر ایمبریوز والدین کی مخصوص آوازیں اور پیغامات پہنچانتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

دنیا کا سب سے بڑا لال بیگ دریافت

سنگاپور کے محققین کو بحر ہند سے ایک ایسا سمندری لال بیگ ملا ہے جس …