ہفتہ , 19 اکتوبر 2019

ایک امریکین ایجنسی پاکستان کی اعلیٰ سول و فوجی قیادت کی جاسوسی میں ملوث

ee

نیویارک(مانٹیرنگ ڈیسک ) ایک بین الاقوامی آن لائن نیو ز سائٹ دا انٹرسیپٹ کی ایک تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکی نیشنل سکیورٹی ایجنسی پاکستان کی اعلیٰ سول اور فوجی قیادت کی جاسوسی کرتی رہی ہے۔دی انٹرسیپٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ این ایس اے نے مالویئر یا خفیہ پروگرام کے ذریعے پاکستان کے نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این ٹی سی) کے وی آئی پی ڈویڑن کو ہیک کیا۔انٹر سیپٹ کی اپریل 2013 پریزنٹیشن دستاویز کے مطابق مذکورہ ڈویڑن پاکستان گرین لائن کمیونیکیشن نیٹ ورک کے لیے بہت اہم سمجھا جاتا ہے جو ملک کی اعلیٰ سول اور فوجی قیادت کے استعمال میں ہے۔مذکورہ دستاویزات کو این ایس اے سیگ ڈیو ڈویڑن کی جانب سے ’انتہائی خفیہ‘ کا ٹائٹل دیا گیا ہے۔دا انٹر سیپٹ کی جانب سے جاری کی رپورٹ کے مطابق این ایس اے کا سپیشل سورس آپریشنز ڈویڑن کا نیوز لیٹر بتاتا ہے کہ کس طرح ایجنسی کا سیکنڈ ڈیٹ سافٹ ویئر مسلسل پاکستان میں فوکساسڈ کے سرور کو براہ راست متاثر کررہا تھا۔یاد رہے کہ سنوڈن نے امریکی ایجنسی کا انتہائی خفیہ مسودہ افشاں کیا تھا جو مالویئر پر عمل درآمد کرانے کے لیے این ایس اے کے آپریٹرز کو دیا جاتا تھا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی انٹر سیپٹ سنوڈن کی جانب سے لیک کی جانے والی متعدد دستاویزات کو شائع کرچکا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

اردوغان خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کا ذمہ دار

واشنگٹن: امریکی وزير خارجہ مائیک پمپئو نے ترکی کے صدر اردوغان پر خطے میں عدم …