جمعرات , 18 جولائی 2019

مہاجرین کا بحران، جرمنی نے سوئس سرحد پر نگرانی تیز کر دی

0,,18721975_303,00

جنیوا(مانٹیرنگ ڈیسک ) جرمن حکام نے سوئٹزرلینڈ کے ساتھ جرمنی کی سرحد پر نگرانی بڑھا دی ہے۔جرمنی کے وزیر داخلہ نے اس بات کی تصدیق کی کہ جرمن سوئس سرحد پر آنے جانے والوں کی نگرانی کے عمل کو سخت کر دیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سوئس وزیر اقتصادیات نے ایک بیان میں کہاکہ یہ عمل اس بات کا ثبوت ہے کہ جرمنی مہاجرین کو خوش آمدید کہنے کی اپنی پالیسی سے پیچھے ہٹ رہا ہے۔جرمنی کے وزیر داخلہ نے اس بات کی تصدیق کی کہ جرمن سوئس سرحد پر آنے جانے والوں کی نگرانی کے عمل کو سخت کر دیا گیا ہے۔جرمن چانسلر میرکل نے عمومی طور پر مہاجرین سے متعلق دوستانہ پالیسی کا دفاع کیا تاہم حالیہ کچھ عرصے میں یورپ بہ شمول جرمنی میں متعدد دہشت گردانہ واقعات کے بعد ان کی حکومت پر اس دباو¿ میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے کہ مہاجرین کی بھرپور جانچ پڑتال کے بعد ہی ان کو ملک میں داخلے کی اجازت دی جائے۔

یہ بھی دیکھیں

طالبان نے وردک میں درجنوں طبی مراکز بند کرادیئے

افغانستان میں غیرملکی این جی او کےتحت چلنے والے درجنوں طبی مراکز طالبان نے بند …