پیر , 20 مئی 2019

ترکی جنگی جہازوں کی شام کے علاقے میں داعشی ٹھکانوں پر بمباری

1825959

انقرہ(مانٹیرنگ ڈیسک) ترکی نے شام کے شمالی علاقے میں شدت پسند تنظیم داعش پر بمباری کی ہے.داعش پر بمباری ترکی کے شہر غازی عنتب میں شادی کی تقریب میں خودکش حملے کی بعد کی گئی.تفصیلات کے مطابق ترکی جانب سے داعش پر بمباری ہفتےکو غازی عنتب شہر میں شادی کی تقریب پر خودکش حملے کے بعد کی گئی.خودکش حملے میں 54 افراد ہلاک ہو گئے جن میں سے اکثریت بچوں کی تھی.ترکی نے اپنی حدود سے توپخانے کے ذریعے شامی علاقے جرابلس‎‎ اور منبج میں داعش اور کرد ملیشیا وائے پی جی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا.ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو نے کہا ہے کہ شام کے شمالی علاقوں سے داعش کا صفایا کر دیا جائے گا.اطلاعات کے مطابق غازی عنتب شہر میں اس وقت 15 سو کے قریب شامی باغی موجود ہیں اور یہ داعش کے خلاف کارروائی شروع کرنے کے احکامات کے انتظار میں ہیں.دوسری جانب ترکی کے وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ غازی عنتب شہر میں خودکش حملہ کرنے والے بمبار کی عمر کا تعین ابھی نہیں ہو سکا.اس سے پہلے کہا جا رہا تھا کہ خودکش بمبار کی عمر 12 سے 14 برس تھی تاہم ترک وزیراعظم کے مطابق خودکش بمبار کی عمر کا تعین عینی شاہدین کی مدد سے کیا گیا تھا لیکن ابھی حتمی طور پر ابھی واضح نہیں ہو سکا.غازی عنتب میں خودکش حملے کے بعد ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا تھا کہ خودکش بمبار کی عمر 12 سے 14 سال کے درمیان تھی.واضح رہے کہ گزشتہ روز ترک صدر نے شدت پسند تنظیم داعش کو اس حملے کا ذمہ دار قرار دیا تھا

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل عالمی بائیکاٹ تحریک کے خلاف سرگرم

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی اخبارات کے مطابق صہیونی ریاست کے بائیکاٹ کےلیے سرگرم عالمی تنظیموں کے …