جمعہ , 23 اگست 2019

سفارتی کشیدگی کے باعث ترکی نے آسٹریا سے سفیر واپس بلا لیا

57bbd7a6940c3

انقرہ (مانٹیرنگ ڈیسک ) ترکی نے آسٹریا کے ساتھ سفارتی کشیدگی پیدا ہونے کے بعد ویانا میں تعینات اپنے سفیر کو واپس بلا لیا ہے۔ترکی اور آسٹریا کے درمیان گذشتہ چند ہفتوں سے کشیدگی پائی جارہی ہے اور اس کی وجہ آسٹریا کے بعض عہدے داروں کے ترک قیادت کے خلاف تند وتیز بیانات ہیں۔آسٹریا کے ایک اعلیٰ عہدے دار نے اگلے روز کہا تھا کہ ترکی آمریت کی جانب گامزن ہے جبکہ بعض دوسرے لیڈروں نے ترکی کی یورپی یونین کی رکنیت کے لیے مذاکرات کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ترکی نے اس کے ردعمل میں آسٹریا کو ”ریڈیکل نسل پرستی کا دارالحکومت” قرار دیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

کوپن ہیگن کے شدید ردعمل کے بعد ٹرمپ نے اپنا دورہ ڈنمارک ملتوی کردیا

کوپن ہیگن (مانیٹرنگ ڈیسک)جزیرہ گرین لینڈ کی خریداری سے متعلق امریکی صدر کی تجویز پر …