جمعہ , 19 جولائی 2019

عراقی عوام گوریلا جنگ کے لیے تیار ہو جائے ، ایمن الظواہری

1890848

بغداد (مانٹیرنگ ڈیسک )القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری نے اپنی ایک نئی ویڈیو میں عراق کے مخصوص مسلک کے شہریوں پر زور دیا ہے کہ داعش تنظیم کے ہزیمت سے دوچار ہونے کی صورت میں وہ ایک طویل گوریلا جنگ کے لیے پھر سے خود کو منظم کریں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اپنے ویڈیو پیغام میں الظواہری کا کہنا تھا کہ عراقیوں پر لازم ہے کہ وہ صرف شہروں کے عراقی فوج کے ہاتھوں میں چلے جانے پر ہار نہ مانیں بلکہ وہ ایک طویل گوریلا جنگ کے لیے اپنی تنظیم نو کریں ۔اس طرح وہ اپنے علاقوں میں نئے صفوی صلیبی قبضے کو شکست دے دوچار کریں۔

یہ بھی دیکھیں

ایران نےامریکا کیساتھ بات چیت کا امکان مسترد کردیا

اقوام متحدہ میں ایرانی ترجمان علی رضا میر یوسفی کا کہنا ہے کہ  امریکا کیساتھ …