پیر , 8 مارچ 2021

عراقی فوج نے شدید جھڑپ کے بعد داعش سے رمادی کا قبضہ چھڑا لیا

عراقی فوج نے رمادی شہر میں سرکاری کمپاونڈ پر قبضہ کرکے داعش کے دہشتگردوں سے سرکاری عمارتیں خالی کروالیں جب کہ عراقی فوج نے فلوجہ شہر میں 300 جنگجووں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراقی فوج نے ایک بڑی زمینی کارروائی کرتے ہوئے داعش کے جنگجووں سے رمادی شہرکا قبضہ چھڑا لیا جب کہ جنگجووں نے اہم ٹھکانے چھوڑ کر فرار کا راستہ اختیار کرلیا۔ عراقی فوج کے ترجمان کے مطابق داعش کے تمام جنگجو علاقہ چھوڑ کر فرار ہوگئے اور اب فوج کو کسی مزاحمت کا سامنا نہیں جب کہ شہر میں جاری آپریشن آئندہ چند گھنٹوں بعد مکمل کرلیا جائے گا۔ دوسری جانب عراقی فوج نے داعش کے زیراثر شہر فلوجہ سے بھی قبضہ چھڑا کر 300 جنگجووں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔ عراقی ملٹری انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کے مطابق کارروائی کے دوران داعش کا اہم کمانڈر سامی بدوی العساوی بھی رمادی اسپتال کے قریب فضائی حملے میں ہلاک ہوگیا ہے، جو فلوجہ کا سکیورٹی انچارج تھا جب کہ فضائی حملے میں داعش کے متعدد مراکز کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

شام پر حملہ کرنے والے اسرائیلی میزائل تباہ

شامی فوج نے صوبہ حماہ کی فضا میں اسرائیل کے میزائلی حملوں کو ناکام بنا …