پیر , 19 اگست 2019

علاقے میں دہشتگردی کا ذمہ دار امریکہ ہے،حسن روحانی

farhangnews_210028-575368-1465735475

تہران (مانٹیرنگ ڈیسک)ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ علاقے میں دہشت گردی کے پھیلنے کا سبب امریکی اقدامات ہیں۔ان خیالات کا اظہار ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے تہران میں دفاع مقدس کے دور کے حکومتی عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر افغانستان اور عراق پر امریکہ کی لشکرکشی نہ ہوتی اور شام میں بحران پیدا نہ کیا جاتا توعلاقے میں اتنے بڑے پیمانے پر دہشت گردی نہ ہوتی-ڈاکٹر حسن روحانی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ علاقے میں تمام دہشت گردی کی جڑیں افغانستان اور عراق پر امریکہ کے فوجی حملوں میں پیوست ہیں، کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ، بین الاقوامی سطح پر متحد ہوکر لڑی جانی چاہئے-انہوں نے کہا کہ دفاع مقدس کے دوران محاذ جنگ پر سپاہ، فوج، عوامی رضاکار فورس بسیج، پولیس، عوام سبھی موجود تھے- ان کا کہنا تھا کہ آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ ایک ایسی جنگ تھی جس کی کمان حضرت امام خمینی نے اپنی معنوی طاقت اور عوام کے درمیان اپنے اثر و رسوخ کے ذریعے سنبھالی اور ایران کا بچہ بچہ ہتھیلی پر اپنی جان لے کر محاذ جنگ پر جانے کے لئے تیار ہوا اور عوام کے سبھی طبقوں نے حضرت امام خمینی کا ساتھ دیا۔

یہ بھی دیکھیں

ایران میں جدید ترین سپر کمپیوٹر کی تیاری

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایرانی ماہرین نے جدید ترین سپر کمپیوٹر کی تیاری کا کام شروع کر …