بدھ , 21 اگست 2019

خطے میں دہشت گردی کا سبب امریکی اقدامات ہیں،حسن روحانی

180217-HassanRowhani-1380363823

تہران: (مانٹیرنگ ڈیسک) ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ خطے میں دہشت گردی کے پھیلنے کا سبب امریکی اقدامات ہیں، امریکا دنیا بھر میں شرپسندی پھیلا رہا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ بین الاقوامی سطح پر متحد ہوکر لڑی جانی چاہیے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے صدر حسن روحانی نے تہران میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر افغانستان اور عراق پر امریکا کی لشکرکشی نہ ہوتی اور شام میں بحران پیدا نہ کیا جاتا تو علاقے میں اتنے بڑے پیمانے پر دہشت گردی نہ ہوتی۔ ڈاکٹر حسن روحانی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ علاقے میں تمام دہشت گردی کی جڑیں افغانستان اور عراق پر امریکا کے فوجی حملوں میں پیوست ہیں کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہمیں الاقوامی سطح پر متحد ہوکر لڑنی چاہیے۔حسن روحانی نے کہا کہ دفاع مقدس کے دوران محاذ جنگ پر سپاہ، فوج، عوامی رضاکار فورس بسیج، پولیس، عوام سبھی موجود تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ 8 سالہ مسلط کردہ جنگ ایک ایسی جنگ تھی جس کی کمان حضرت امام خمینی نے اپنی معنوی طاقت اور عوام کے درمیان اپنے اثر و رسوخ کے ذریعے سنبھالی اور ایران کا بچہ بچہ ہتھیلی پر اپنی جان لے کر محاذ جنگ پر جانے کیلیے تیار ہوا اور عوام کے سبھی طبقوں نے حضرت امام خمینی کا ساتھ دیا۔

یہ بھی دیکھیں

ایران شمالی کوریا کے ساتھ اقتصادی تعلقات میں توسیع کی تجاویز کا خیرمقدم کرتا ہے ، ایرانی اسپیکر

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہے …