بدھ , 3 مارچ 2021

مغربی عراق میں دسیوں دہشت گرد ہلاک

مغربی عراق میں دااعش کے خلاف فوج کی کارروائی میں دسیوں دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں- صوبہ الانبار کے صدر مقام الرمادی کے مغرب میں داعش کے دو ٹھکانوں پر عراقی فوج کے فضائی حملے میں داعش کے پچیس دہشت گرد ہلاک اور دسیوں دیگر زخمی ہو گئے- دوسری جانب عراقی فوج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ عراقی فوج نے شہر الرمادی میں داعش کے آخری ٹھکانے کو بھی اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے-رپورٹ کے مطابق شہر الرمادی کے سرکاری ادارے اس وقت ادارہ انسداد دہشت گردی کی فورسز کے محاصرے میں ہیں اور دہشت گردون نے جن عمارتوں میں بم نصب کر رکھے تھے انھیں ناکارہ بنانے کا کام شروع ہو گیا ہے- عراق کے صوبہ الانبار کے صدر مقام الرمادی کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کے لئے نیا آپریشن تقریبا دو ہفتے پہلے شروع ہوا تھا-

یہ بھی دیکھیں

شام پر حملہ کرنے والے اسرائیلی میزائل تباہ

شامی فوج نے صوبہ حماہ کی فضا میں اسرائیل کے میزائلی حملوں کو ناکام بنا …