بدھ , 11 دسمبر 2019

شہید رجائی فیسٹول سےایرانی صدرڈاکٹر حسن روحانی کا خطاب

8d848e3443f44164b02650278f331f91

تہران(مانٹیرنگ ڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے پیر کو تہران میں شہید محمد علی رجائی فیسٹول کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی انقلاب اور قومی مفاد کا تحفظ، اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت کی اہم ترجیح ہے- انہوں نے مشترکہ جامع ایکشن پلان کے بارے میں کہا کہ مشترکہ جامع ایکشن پلان یا ایٹمی معاہدے سے جو بات سامنے آئی ہے وہ یہ ہے کہ اسلامی ایران نے پوری دنیا سے اپنی سیاسی قوت کا لوہا منوالیا ہے اوراسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتکاروں نے ایران کے خلاف قرارادادوں کو ختم کرا دیا ہے- صدر ملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ آج ایران کے خلاف پابندیوں کی دیواریں منہدم ہو چکی ہیں اور مالی و بینکاری کی صورت حال اور اشیاء و مصنوعات کی برآمدات و درآمدات میں آسانیاں پید ہو گئی ہیں- انہوں نے زرعی میدانوں میں ایران کے خود کفیل ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران، زرعی میدانوں میں اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کی راہ پر گامزن ہے اور ایران کے گوداموں میں تقریبا چودہ ملین ٹن گندم موجود ہے-

یہ بھی دیکھیں

ایران کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا: عالمی جوہری ادارہ

عالمی جوہری ادارے نے ایران کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ عالمی …