بدھ , 17 جولائی 2019

اسرائیل نےمغربی پٹی میں نئی یہودی بستیاں تعمیر کرنے کی منظوری دیدی

homes

یروشلم(مانٹیرنگ ڈیسک) اسرائیل نے مغربی پٹی میں 284 نئی یہودی بستیاں تعمیر کرنے کی منظوری دے دی جبکہ امریکا نے نئی بستیاں قائم کرنے پر اسرائیل کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی پالیسیوں سے یہودی بستیوں کی تعمیر غیر محدود طور پر پھیل سکتی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی نے مغربی کنارے میں 284 نئی یہودی بستیاں تعمیر کرنے کی منظوری دی ہے جبکہ مزید 179 عمارتوں کے تعمیراتی پرمٹس جاری کر دیے۔ ان اقدامات پرامریکا نے پہلی بارکڑی تنقید کی ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ جان کربی کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے ایسی ناجائز تعمیرات کی منظوری دی ہے جو اس کے اپنے قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔ ان اقدامات نے امریکا کو نئی مشکل میں ڈال دیا ہے۔ اسرائیلی پالیسیوں کے باعث یہودی بستیون کی تعمیر غیر محدود طور پر پھیل سکتی ہے۔یاد رہے کہ اسرائیل کی مکمل سر پرسی خود امریکہ ھی کر رھا ھے اور امریکہ نے ھی اسے خطے میں چوکیدار بنا رکھا ھے اس لئے اس طرح کے بیانات عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے سوا کوئ حقیقت نھیں رکھتے

یہ بھی دیکھیں

بحرین اور قطر پھر آمنے سامنے

رپورٹ کے مطابق بحرین کے وزیر خارجہ خالد بن احمد آل خلیفہ نے قطر کو …