جمعہ , 26 فروری 2021

سید نصر اللہ کے بیانات سے اسرائیل پر لرزہ طاری

صیہونی حکومت کے وزیر جنگ نے کہا ہے کہ سمیر القنطار کے خون کا انتقام لینے کے بارے میں حزب اللہ کے سربراہ بیان کو سنجیدگی سے لیتے ہیں-

e499c69f1c22885b7bfe1d6017dc85aa

صیہونی وزیر جنگ موشیہ یعلون نے سمیر القنطار کے قتل کے بارے میں حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کے بیان پر اپنا پہلا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ اور ایران جولان سے اسرائیل کے خلاف کچھ حملے کرنے اور اس پوائنٹ پر اسرائیل کے خلاف ایک محاذ کھولنے کی کوشش کرسکتے ہیں- صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے گذشتہ ہفتے دمشق کے جنوب میں واقع شہر جرمانا کی ایک عمارت پر بمباری کی جس کے نتیجے میں لبنانی حریت پسند اور کچھ شامی شہری شہید ہو گئے- سمیر القنطار کی شہادت کے بعد سید حسن نصر اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بعض ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ القنطار کے قتل میں مسلح گروہ ملوث ہیں جو کہ جھوٹ ہے بلکہ اسرائیل نے اپنے میزائلوں سے انھیں نشانہ بنایا ہے- سید حسن نصر اللہ نے تاکید کے ساتھ کہا کہ ہم دوست و دشمن سب سے کہہ رہے ہیں کہ ہم کبھی بھی اور کہیں بھی القنطار کے قتل کا انتقال لیں گے اور یہ ہمارا حق ہے-

یہ بھی دیکھیں

شام پر حملہ کرنے والے اسرائیلی میزائل تباہ

شامی فوج نے صوبہ حماہ کی فضا میں اسرائیل کے میزائلی حملوں کو ناکام بنا …