پیر , 19 اگست 2019
تازہ ترین

مسلم ممالک سعودی جرائم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں:حسن روحانی

149142

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک )ایرانی صدر روحانی نے اپنے ایک پیغام میں سعودی عرب کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے مسلمان ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ سعودی حکومت کے شام اور یمن میں جنگی جرائم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔ ’’خطے کے ممالک سعودی حکومت کے خلاف آواز بلند کریں تاکہ ان کو سزا دی جا سکے۔ سعودی حکومت نے عراق، شام اور یمن میں مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلی ہے۔‘‘صدر روحانی نے کہا کہ ’’ سعودی حکومت تکفیری دہشت گردوں کو معاونت فراہم کر رہے ہیں تاکہ دنیا میں دہشت گردی پھیلائی جا سکے۔ ‘‘انہوں نے پچھلے سال حج کے موقع پر بھگڈر کے واقعے کو ایک بار پھر اٹھایا۔ ایرانی صدر نے کہا کہ ’’سعودی حکام اتنے اہم موقع پر فرائض سرانجام دینے کے اہل ہی نہیں ہیں۔‘‘روحانی نے کہا کہ ’’ایرانی حکومت شہیدا کا خون رائیگاں نہیں جانے دی گی۔ وہ ہر جائز قانونی طریقے سے مظلوموں کی آواز کوبلند کرتی رہے گی۔

یہ بھی دیکھیں

دنیا بھر کے حریت پسندوں کو کشمیر میں ہونے والے مظالم پر خاموش نہیں رہنا چاہیے: مرجع تقلید نوری ہمدانی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا بھر کے حریت پسندوں کو کشمیر میں ہونے والے مظالم پر خاموش …