پیر , 1 مارچ 2021

سعودی حکومت نےعہدیداروں کو رشوت خوری کی مشروط اجازت دیدی

سعودی حکومت نے اپنے وزراء، مشیروں اور اہم عہدیداروں کو رشوت خوری اور تحائف وصول کرنے کی مشروط اجازت دے دی ہے۔

fe927a229863106c3b3fa68dc2e6a814

سعودی حکومت نے اپنے وزراء، مشیروں اور اہم عہدیداروں کو رشوت خوری اور تحائف وصول کرنے کی مشروط اجازت دے دی ہے۔ سعودی حکومت کے فیصلے کے مطابق کوئی بھی وزیر 10 ہزار ریال مالیت کی رشوت اور تحفہ قبول کرسکتا ہے جبکہ دیگر عہدیداروں کو 4 ہزار ریال کی رشوت اور تحائف وصول کرنے کی اجازت دی گئی ہے ۔ وزارءایسی رشوت اور تحائف قبول کرسکتے ہیں جو ذاتی استعمال کے لئے ہوں اور جو جلد استعمال کیے جاسکیں، اگر رشوت و تحائف کی مالیت منظور کی گئی مالیت سے زائد ہو تو وہ رشوت اور تحائف کیمٹی کے سپرد کئے جائیں گے جس پر وہ فیصلہ دے گی ، سعودی حکومت نے بد عنوانی کی روک تھام کیلئے رشوت خوری اور تحائف وصول کرنے حکم جاری کیا ہے۔ سعودی عرب کے اس حکم کے مطابق رشوت خوری اور کرپشن میں مزید اضآفہ ہوجائےگا۔

یہ بھی دیکھیں

شام پر حملہ کرنے والے اسرائیلی میزائل تباہ

شامی فوج نے صوبہ حماہ کی فضا میں اسرائیل کے میزائلی حملوں کو ناکام بنا …