جمعرات , 25 فروری 2021

شامی فوج نے گھمسان کی لڑائی کے دوران دہشت گردوں کے اہم سرغنہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا

شامی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل علی میہوب نے بتایا ہے کہ درعا میں شامی فوج کے ساتھ زبردست لڑائی کے دوران نام نہاد شامی انقلابی محاذ کا سرغنہ رضا محمد المسالم ہلاک ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کارروائی کے دوران درجنوں دوسرے دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں

7c59b669e33afc65dd5ddd337b3ad0ed

 

شامی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل علی میہوب نے بتایا ہے کہ درعا میں شامی فوج کے ساتھ زبردست لڑائی کے دوران نام نہاد شامی انقلابی محاذ کا سرغنہ رضا محمد المسالم ہلاک ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کارروائی کے دوران درجنوں دوسرے دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں۔

شامی فوج نے درعا کے نواحی علاقے منشیا میں دہشت گردوں کے خلاف ایک اور کارروائی کے دوران، بھاری مشین گنوں اور دیگر ہتھیاروں سے لیس متعدد گاڑیوں کو تباہ کردیا ہے۔

عسکری ذرائع کا کہنا ہےکہ شامی فوج نے لطمینہ کے مختلف علاقوں میں القاعدہ سے وابستہ دہشت گرد گروہ جبہۃ النصرہ اور دیگر تکفیری گروہوں کے ٹھکانوں پر بمباری بھی کی جس میں درجنوں دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

شامی فوج نے حمص میں داعش کے مضبوط گڑھ ، الحدث اور ام القدوم کے علاقوں اور مہین ٹاؤن میں کارروائیوں کے دوران درجنوں دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا ہے۔ شامی فوج نے مہین کے علاقے کو بھی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

شہید قاسم سلیمانی کے قتل کا جواب امریکہ کو دینا ہو گا: ایران

مجید تخت روانچی نے ایران اور امریکہ کے مابین قیدیوں کے تبادلے کے سوال پر …