بدھ , 17 جولائی 2019

شمالی کوریا کا جوہری تجربہ ڈیموکریٹس کی ناکامی کا ثبوت ہے، ٹرمپ

019132660_30300

واشنگٹن (مانٹیرنگ ڈیسک )ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کا جوہری تجربہ ڈیموکریٹس کی ناکام پالیسیوں کا ثبوت ہے۔ روسی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اوباما تاریخ کے بدترین امریکی صدر ثابت ہوئے ہیں۔انہوں نے جارج بش کی پالیسیوں کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکا کو عراق کی جنگ میں نہیں پڑنا چایئے تھا۔ انہوں نے کہا کے ڈیموکریٹس شروع سے ہی سنگین غلطیاں کرتے آئے ہیں جس کا خمیازہ امریکی عوام کو بھگتنا پڑتا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کا خیال نہیں ہے کہ امریکی صدارتی انتخابات میں روس کی جانب سے مداخلت کی گئی اور نہ ہی روس نے ڈیموکریٹس کے سرور ہیک کیے۔ ادھر شمالی کوریا کے جوہری تجربے پر ڈیموکریٹک امیدوار نے مذمت کرتے ہوئے اسے امریکا کے لیے براہ راست خطرہ قرار دیا ہے اور شمالی کوریا پر پابندیاں مزید سخت کرنے کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی عوام کو ایک ایسے کمانڈر ان چیف کی ضرورت ہے جو مشکل ترین چیلجز کا سامنا کرسکے اور سفارتی امور پر گہری نظر رکھتا ہو۔

یہ بھی دیکھیں

جنوبی کوریا کا جاپان سے تجارتی پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان نے خاپان کو منتبہ کیا …