پیر , 23 ستمبر 2019

ارجنٹائن :جنگی جرائم ثابت ہونےپر3فوجی افسران کوقید کی سزا

argentina-jail

بیونس آئرس (مانیٹرنگ ڈیسک )ارجنٹائن میں جنگی جرائم ثابت ہونے پر فضائیہ کے سابق سربراہ سمیت 3 فوجی افسران کو 25،25 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ارجنٹائن میں سنہ 1978کی جنگ کے متاثرین کو انصاف مل گیا،جنگی جرائم ثابت ہونے پر 3 اعلیٰ فوجی افسران کو 38 برس بعد سزا سنادی گئی۔فضائیہ کےسابق سربراہ پر جنگ کے دوران گوریلا گروپ کے جنگجواراکین کو گرفتار کرکے ماورائے عدالت قتل کرنے کا الزام تھا،ملک میں جمہوریت کی بحالی کے بعد جنگجوؤں کے اہلخانہ نے انصاف کے حصول کے لیے عدالت میں اپیل دائر کی تھی۔جس میں فضائیہ کے سابق سربراہ سمیت دیگر دو اعلیٰ عہدیداران کو فریق بنایا گیا تھا،تحقیقات کے بعد فضائیہ کے سابق سربراہ اورانٹیلی جنس چیف سمیت دیگر اعلیٰ افسران کو 25،25 سال قید کی سزا سنائی گئی،متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ انصاف ملنے پر خوش ہیں تاہم سزا اُن کی امید سے کم ہے۔

یہ بھی دیکھیں

رابرٹ اوبرائن امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر نامزد

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یرغمالیوں کے حوالے سے مذاکرات کار رابرٹ …