مغربی عراق میں داعش کے خلاف فوج کی کارروائی میں دسیوں دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں-
صوبہ الانبار کے صدر مقام الرمادی کے مغرب میں داعش کے دو ٹھکانوں پر عراقی فوج کے فضائی حملے میں داعش کے پچیس دہشت گرد ہلاک اور دسیوں دیگر زخمی ہو گئے-
دوسری جانب عراقی فوج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ عراقی فوج نے شہر الرمادی میں داعش کے آخری ٹھکانے کو بھی اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے- رپورٹ کے مطابق شہر الرمادی کے سرکاری ادارے اس وقت ادارہ انسداد دہشت گردی کی فورسز کے محاصرے میں ہیں اور دہشت گردون نے جن عمارتوں میں بم نصب کر رکھے تھے انھیں ناکارہ بنانے کا کام شروع ہو گیا ہے- عراق کے صوبہ الانبار کے صدر مقام الرمادی کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کے لئے نیا آپریشن تقریبا دو ہفتے پہلے شروع ہوا تھا-