امریکہ کے معروف پاپ گلوگار مائیکل جیکسن کو دنیا چھوڑے چھ سال ہو چکے ہیں لیکن ان کے مداحوں کی آج بھی کوئی کمی نہیں ہے۔
مائیکل جیکسن کا سنہ 1982 میں ایک البم ’تھریلر‘ ریلیز ہوا تھا۔ اس البم کی صرف امریکہ میں ہی 30 کروڑ کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں جبکہ پوری دنیا میں اس کی 100 کروڑ سے زیادہ کاپیاں فروخت ہوئی ہیں۔
مائیکل جیکسن کے البم ’تھریلر‘ کو آٹھ گریمی ایوارڈ ملے ہیں جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔
بھارت کے دارالکحومت نئی دہلی کے فلیش بیک بینڈ میں کام کرنے والے واسو کہتے ہیں کہ آج بھی جیکسن کی دیوانگی اتنی ہی ہے۔
اندور میں ٹریفک پولیس میں کام کرنے والے رنجیت سنگھ کا تجربہ مائیکل جیکسن کو لے کر کافی مختلف ہے۔
وہ کہتے ہیں کہ مائیکل جیکسن کی وجہ سے آج اندور کا ٹریفک آسانی سے چل رہا ہے۔
رنجیت ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے مائیکل جیکسن کے ایکشن کا استعمال کرتے ہیں۔
وہ گذشتہ چھ برس سے مائیکل جیکسن کی طرح رقص کر ٹریفک کنٹرول کر رہے ہیں۔
رنجیت حیران ہیں کہ لوگ آج بھی ان کے اس سٹائل کو پسند کرتے ہیں۔