ہفتہ , 6 مارچ 2021

مارک زکربرگ کا مفت انٹرنیٹ فراہم کرنے کا مطالبہ

نیویارک: (ویب ڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فیس بُک کے بانی مارک زکربرگ نے ایک بھارتی روزنامہ میں ایک مضمون تحریر کیا ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ اگر ہم یہ تسلیم کرتے ہیں کہ انٹرنیٹ کی سہولت سب کو میسر ہونی چاہیے تو ہمیں بنیادی سہولیات کی سروس کی بحالی کا ساتھ دینا چاہیے۔ مارک زکربرگ نے اپنے مضمون میں یہ بھی لکھا کہ بنیادی سہولیات کی سروس کے حوالے سے اِس کے ناقدین غلط معلومات پھیلا رہے ہیں۔ فیس بُک بھارت میں اخبارت اور بل بورڈز پر اس حوالے سے اشتہارات بھی شائع کر رہی ہے جس میں یہ پیغام دیا جا رہا ہے کہ بھارت میں اس مفت سہولت پر پابندی لگنے کا خطرہ ہے اور اس سہولت کا مقصد صرف غریب عوام تک رابطہ کرنے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔تقریباً 3.2 ملین بھارتی شہریوں نے مفت سہولیات کی سروس کی بحالی کے لیے ایک پٹیشن پر دستخط کیے ہیں۔ بھارت کے کاروباری شخصیات نے اس سہولت کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔ ان کے مطابق غریب لوگوں کے لئے مفت انٹرنیٹ کی سہولت سے بہتر ہے کہ وہ اُن کمپنیوں کے کنٹرول شدہ انٹرنیٹ کی سروس کو استعمال کریں جن پر محفوظ مواد فراہم کیا جاتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کا خاتمہ، پاکستانی قوم کی خواہش

حماس کے رہنما اسمٰعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت …