جمعرات , 4 مارچ 2021

‘بہتر مستقبل کیلیے تعلیم پر سرمایہ کاری کرنا ہوگی’

اسلام آباد/راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ عوام کے تعاون سے استحکام کوفروغ مل رہا ہے، بہتر مستقبل کے لیے تعلیم پر سرمایہ کاری کرنا ہوگی۔اسلام آباد میں کالج آف فزیشنز اینڈ سرجن کے کانووکیشن سے خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ سیکیورٹی کے ذریعے قوم کے لیے امن اور استحکام لارہے ہیں۔آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کا خوف اب کم ہوگیا ہے، اللہ کے فضل سے اس وقت ماحول تبدیل ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کےخلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پوری قوم کا نقطہ نظر ایک ہونا چاہیے۔مزید پڑھیے: جنرل راحیل شریف کی افغان صدر، چیف ایگزیکٹو سے ملاقاتاس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شہریوں اور سپاہیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔ سماء

یہ بھی دیکھیں

فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کا خاتمہ، پاکستانی قوم کی خواہش

حماس کے رہنما اسمٰعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت …