پیر , 8 مارچ 2021

پاک ایران گیس منصوبہ:جلد ہی پایہ تکمیل تک پہنچے گا

کراچی :وفاقی وزیر صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ جتوئی نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ جلد ہی پایہ تکمیل تک پہنچے گا ، منصوبے کے صرف ساٹھ کلو میٹر حصے پر کام باقی رہ گیا ہے ۔اس منصوبے کی تکمیل سے ترکمانستان،افغانستان،پاکستان اور انڈیا (تاپی) پائپ لائن سمیت ایل این جی ٹرمینلز کے قیام سے پاکستان کو یقینی طور پر دو ہزار اٹھارہ تک بجلی کے بحران سے نجات مل جا ئیگی۔
وہ پیر کو کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقعے پر اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔اس موقعے پر چئیرمین بزنس گروپ اور کے سی سی آئی کے سابق صدر سراج قاسم تیلی،کے سی سی آئی کے موجودہ صدر یونس محمد بشیر و دیگر لوگ موجود تھے۔
غلام مرتضیٰ جتوئی کا مزید کہنا تھا کہ ایران پر پا بندیوں کے خاتمے سے تاپی منصوبے میں مزید تیز ی آئیگی اور گیس پائپ لائن کے منصوبے کا باقی رہ جا نے والا ساٹھ فیصد حصہ جلد مکمل کر لیا جا ئے گا

یہ بھی دیکھیں

حکومت نے تیل و گیس کی پیداوار کی ریئل ٹائم نگرانی شروع کردی

اسلام آباد: صوبوں کی جانب سے شفافیت کے مطالبات سامنے آنے کے بعد وفاقی حکومت …