اتوار , 28 فروری 2021

انسانی بحران سے نمٹنے کے لئے عراق کو 1 ارب 56 کروڑ ڈالر کی ضرورت ہے

7

رواں سال عراقی حکام کو داعش کے خلاف جنگ کی وجہ سے پیدا ہونے والے انسانی بحران سے نمٹنے کے لئے 1 ارب 56 کروڑ ڈالر کی ضرورت ہے، عراقی حکومت کی رپورٹ میں کہا گیا ہے۔

اس کے مطابق عراقی بجٹ سے اس رقم کے صرف 43 فی صد کو ادا کیا جا سکتا ہے۔

"باقی اخراجات پورے کرنے کے لئے عراق کو عالمی برادری کی مدد کی ضرورت ہے”، عراق کی حکومت نے کہا۔

یاد رہے کہ سن 2014 میں عراق کی صورت حال بہت بگڑ گئی تھی جب داعش نے ملک میں پیش قدمی شروع کرکے اس کے کئی علاقوں پر قبضہ کر لیا تھا۔ داعش کے خلاف جنگ کی وجہ سے ملک کی انسانی صورت حال بہت خراب ہو گئی۔ سن 2014 سے 33 لاکھ افراد جنگ کی وجہ سے عراق چھوڑ چکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ایک ہی تھیلے کے چٹے بٹے…

امریکا کے نئے صدر جو بائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کے کئی متنازع فیصلوں کو تبدیل …