منگل , 2 مارچ 2021

روس کو نیٹو سے مقابلے میں گھسیٹنے نہیں دیں گے: سیکیورٹی کونسل

12

روس کے حکام ملک کو نیٹو کے ساتھ بے معنی مقابلے میں گھسیٹے جانے کی کوششوں کا مقابلہ کرتے رہیں گے۔

ساتھ ہی روس نیٹو کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے تیار ہے بشرطیکہ نیٹو روس کے جائز مفادات کو پیش نظر رکھے۔ یہ بات روس کی سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری نکولائی پاتروشیو نے اے پی ایجنسی کو دئے گئے انٹرویو میں کہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیٹو کچھ وعدے کرتی ہے لیکن ان وعدوں کو پورا نہیں کرتی اور روس کے مفادات کا احترام نہیں کرتی بلکہ نیٹو کی ایما پر دوطرفہ تعاون انتہائی کم ہو گیا ہے جس سے کشیدگی اور عدم اعتماد بڑھ رہے ہیں، پاتروشیو نے کہا۔ ان کے مطابق روس نیٹو کے ساتھ مقابلہ نہیں کرنا چاہتا جبکہ روس کو نیٹو کے خلاف اقدامات کرنے پر مجبور کئے جانے کی کوششیں جاری ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

شام پر حملہ کرنے والے اسرائیلی میزائل تباہ

شامی فوج نے صوبہ حماہ کی فضا میں اسرائیل کے میزائلی حملوں کو ناکام بنا …