جمعہ , 26 فروری 2021

ریاست آندھرا پردیش میں پولیس اور مظاہرین میں جھڑپ

بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں مشتعل مظاہرین نے پولیس کی گاڑیوں اور ٹرین کی بوگیوں کو آگ لگا دی۔احتجاج کے دوران اہم ہائے وے بھی ٹریفک کیلئے بند کردی گئی۔

20

بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں مشتعل مظاہرین نے پولیس کی گاڑیوں اور ٹرین کی بوگیوں کو آگ لگا دی۔احتجاج کے دوران اہم ہائے وے بھی ٹریفک کیلئے بند کردی گئی۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز آندھرا پردیش کی کپو برادری کے ہزاروں افراد نے اپنے مطالبات پورے نہ ہونے پر مارچ کیا، جو اچانک شدت اختیار کر گیا۔ مظاہرین نے احتجاج کے دوران ٹرینوں کی آمدورفت بھی روک دی ۔

ضلع گوداوری میں ٹرین کی بوگیوں اور پولیس کی گاڑیوں کو بھی آگ لگا دی گئی۔مظاہرے میں 15 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ۔ علاقے میں پولیس کی بھاری نفری کی تعیناتی کے بعد صورتحال قابو میں ہے۔

یہ بھی دیکھیں

برطانوی پارلیمنٹ فیکٹ فائنڈنگ مشن مقبوضہ کشمیر بھیجے گی

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی پارلیمنٹ نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر تشویش …