بدھ , 3 مارچ 2021

اپنے سست کمپیوٹر کو ان 8 طریقوں سے تیز بنائیں

2

اگر آپ کا پرانا کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ سست ہوجائے تو نئی ڈیوائس لینے کی بجائے اس کو ہی تیز کیا جاسکتا ہے۔

جی ہاں نئے مہنگے کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کو خریدنے کی بجائے آپ اپنی پرانی ڈیوائسز کو ہی تیز چلا سکتے ہیں۔

استعمال نہ ہونے والے پروگرامز کو ان انسٹال کرنا

کمپیوٹرز میں متعدد پروگرام انسٹال ہوتے ہیں جن میں سے بیشتر کبھی استعمال بھی نہیں ہوتے بلکہ آپ کو ان کی موجودگی کا ہی علم نہیں ہوتا۔ کچھ پروگرام اس وقت چلنا شروع ہوجاتے ہیں جب آپ کمپیوٹر آن کرتے ہیں حالانکہ آپ انہیں استعمال بھی نہیں کرتے۔ اس طرح کے بے مقصد پروگرامز کو ختم کرنے کے لیے کنٹرول پینلز میں پروگرامز اینڈ فیچرز کے پیج کو اوپن کریں اور انسٹال سافٹ ویئرز کی فہرست کا جائزہ لیں۔ ان میں جو غیرضروری ہو انہیں ان انسٹال کردیں، اگر آپ کو اندازہ نہ ہو کہ کن پروگرامز کو رکھنا ضروری ہے تو تھرڈ پارٹی آپشنز جیسے PC Decrapifier کو آزما کر دیکھیں۔

ٹیمپراری فائلز کو ڈیلیٹ کرنا

ہارڈ ویئر اسٹوریج
اگر آپ ٹمپراری فائلز کو ڈیلیٹ کرنا معمول بھی بنالیتے ہیں تو بھی ہارڈ ڈرائیو کا بھر جانا کمپیوٹر کی رفتار پر اثرانداز ہوسکتا ہے۔ اگر آپ اکثر ویڈیوز ڈاﺅن لوڈ کرتے ہیں یا ٹی وی پروگرامز ریکارڈ کرتے ہیں تو آپ کو زیادہ گنجائش والی ہارڈ ڈرائیو کی ضرورت ہوتی ہے۔

غیر ضروری اسٹارٹ اپس کی روک تھام

56af9d38ad2c7

کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ چلانے کے بعد اسٹارٹ اپس پروگرام کمپیوٹر میموری کو استعمال کرتے ہیں جن کی روک تھام ضروری ہوتی ہے۔ اس کی روک تھام کے لیے اسٹارٹ پر کلک کرکے رن پر جائیں اور وہاں ‘ msconfig ‘ ٹائپ کریں اور پھر انٹر کریں۔ وہاں آپ اسٹارٹ اپ ٹیب کو دیکھ سکتے ہیں جن پر ٹک لگا ہوگا۔ اس بات کے قوی امکانات ہوسکتے ہیں کہ ان میں متعدد پروگرامز ایسے ہو جن کے بارے میں آپ کو معلوم ہی نہیں کہ وہ کمپیوٹر اسٹارٹ اپ کا حصہ ہیں، آپ جن کو غیرضروری سمجھیں ان کے آگے سے ٹک ہٹا دیں۔

مزید ریم
ریم وہ چیز ہے جو مختلف پروگرامز کو چلانے کا کام کرتی ہے، اگر آپ زیادہ پروگرامز استعمال کرتے ہین تو ریم کی ضرورت بھی زیادہ ہوتی ہے اور اگر وہ کم ہو تو کمپیوٹر بھی سست ہوجاتا ہے۔ اس کا واضح اشارہ اس وقت سامنے آتا ہے جب آپ کوئی بڑی فائل پراسیس کرنے کی کوشش کریں اور ہر بار کمپیوٹر سست ہوجائے یا مختلف ایکشنز بیک وقت کرنے پر جام ہوجائے۔

ڈسک defragment چلانا

56af9d38ac1d8

اس سے آپ جان سکتے ہین کہ ہارڈ ڈرائیو میں اسٹور انفارمیشن کس حد تک موثر ہے۔ مائی کمپیوٹر میں جاکر ہارڈ ڈرائیوپر رائٹ کلک کریں اور پراپرٹیز کو سلیکٹ کریں، وہاں ٹولز کے ٹیب میں جاکر defragment کا آپشن مل جائے گا۔

ڈسک کلین اپ چلانا
ونڈوز میں ایک ڈسک کلین اپ کا آپشن موجود ہوتا ہے جو غیر ضروری بڑی فائلوں جیسے عارضی انٹرنیٹ فائلز، پروگرام انسٹالر اور دیگر کو صاف کرنے کا کام کرتا ہے۔ اس کے لیے اسٹارٹ میں جائیں وہاں آل پروگرامز، ایسیسریز، سسٹم ٹولز اور ڈسک کلین اپ پر چلے جائیں۔

مٹی کا جمع ہوجانا
سننے میں تو عجیب لگے مگر مٹی آپ کے کمپیوٹر کی دشمن ہوتی ہے، یہ ائیرفلو پر اثر انداز ہوسکتی ہے جو کہ کمپیوٹر کے درجہ حرارت کو کم رکھنے کے لیے بہت ضروری ہے اور زیادہ گرم ہونے پر کمپیوٹر کی کارکردگی سست روی کا شکار ہوجاتی ہے۔ تو کمپیوٹر کی صفائی کو یقینی بنانا بھی بہت ضروری ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

یکم جنوری سے ان اسمارٹ فونز پر واٹس ایپ نہیں چلے گا

لندن: پیغام رسانی، آڈیو اور ویڈیو کال کی معروف واٹس ایپ یکم جنوری 2021 سے …