تہران: ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ تشدد کے باعث دنیا بھر میں اسلام بدنام ہورہا ہے۔ حقیقی دنیا اور انٹرنیٹ سے منفی رائے بدلنا ہوگی۔
ایران کے صدر حسن روحانی نے تہران میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام کے بارے میں دنیا والوں کی منفی رائے کو بدلنے کے لیے مسلمانوں کو کوشش کرنا ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ہر حالت میں حقیقی دنیا اور انٹرنیٹ کی دنیا سے اسلام کے منفی تصور کو ختم کرنا ہوگا۔
,سعودی عرب اور اس کے خلیجی اتحادیوں پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امریکہ سے اسلحہ لے کر مسلمانوں پر چلانا درست نہیں
ایرانی صدر نے خطاب میں کہا کہ اس سال مسلمانوں نے امریکہ سے کتنے بم اور میزائل خریدے ہیں، اگر یہ پیسہ غریب مسلمانوں میں تقسیم کرتے تو کسی کو بھوکا نہ سونا پڑتا