منگل , 9 مارچ 2021

گوگل کروم بدلنے کے لیے تیار

6

گوگل اپنے براﺅزر کروم کو ری ڈیزائن کرنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔

اس براﺅزر کے نئے انداز کے لیے ‘ میٹریل ڈیزائن’ کیا آئیڈیا اپنایا گیا ہے جو اینڈرائیڈ صارفین استعمال کرتے ہیں۔

گوگل کی ڈویلپر ویب سائٹ پر موجود کروم کے ری ڈیزائن کے اسکرین شاٹس کو ایک ویب سائٹ دی نیکسٹ ویب نے ریلیز کیا ہے۔

ان تصاویر سے اندازہ ہوتا ہے کہ کروم میں کچھ معمولی تبدیلیاں لائی جارہی ہیں جیسے اسکوائر کارنرز، فلیٹر لک اور بک مارکس اور انفارمیشن کے لیے ری ڈیزائن بٹنز وغیرہ۔

رپورٹ کے مطابق یہ نیا ڈیزائن تیار تو ہوچکا ہے مگر اس پر کام ابھی تک ختم نہیں ہوسکا اور نہ ہی ابھی معلوم ہے کہ گوگل کب تک اس اپ ڈیٹ کو متعارف کرانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

6...

گوگل کروم کے انسیگونیٹو موڈ کا پیج بھی تبدیل ہونے جارہا ہے۔

6.

ڈاﺅن لوڈ کا پیج بھی نئے ڈیزائن کے ساتھ کروم کا حصہ بنے گا۔

6..

یہ سیٹنگز پیج میں آنے والی تبدیلی ہے جس میں آپشنز زیادہ کلیئر نظر آئیں گے۔

6....

یہ بھی دیکھیں

یکم جنوری سے ان اسمارٹ فونز پر واٹس ایپ نہیں چلے گا

لندن: پیغام رسانی، آڈیو اور ویڈیو کال کی معروف واٹس ایپ یکم جنوری 2021 سے …