پیر , 1 مارچ 2021

کراچی میں رینجرز ،اہم فیصلہ کرلیاگی

r-700x300

 

اسلام آباد:  وفاق کے چوہدری کا سندھ کے وزیراعلیٰ سے ٹیلیفونک رابطہ۔ رینجرز کی توسیع کے اتفاق رائے سے نوٹیفکیشن پر صلاح مشورہ۔ قائم علی شاہ نے 24 گھنٹے میں ریکوزیشن بھیجنے کا یقین دلایا۔ چوہدری نثار نے قائم علی شاہ سے کہا کہ رینجرز کے اختیارات کی مدت چند روز میں ختم ہو رہی ہے۔ بہتر ہے نیا نوٹیفیکیشن باہمی مشاورت سے جاری کیا جائے تاکہ کراچی آپریشن پر مثبت پیغام جائے۔ وزیر اعلیٰ نے یقین دلایا کہ ریکوزیشن منگل کو بھجوا دیں گے۔ قائم علی شاہ نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے چوہدری نثار سے کہا کہ انہیں کراچی آنے کی دعوت اب بھی موجود ہے۔ اس پر چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ وہ بہت جلد کراچی آئیں گے مگر اس سے پہلے باہمی اتفاق سے نوٹیفیکیشن مثبت پیشرفت ہو گی۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کا خاتمہ، پاکستانی قوم کی خواہش

حماس کے رہنما اسمٰعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت …