ہفتہ , 27 فروری 2021

افغان طالبان تنازع حل کیلئےکابل حکومت سے مذاکرات کریں ،عمران خان

35-1

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے افغان طالبان پر زور دیا ہے کہ وہ تنازع کے پ±رامن حل کے لیے افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات کریں۔امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ جنگ مسئلے کا حل نہیں ہے۔ افغان طالبان مذاکرات کی میز پر آئیں اور حکومت سے بات چیت کریں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ داعش کا وجود عراق پر امریکا کی چڑھائی کا نتیجہ ہے۔ افغان طالبان کو مذاکرات کی میزپر آنا چاہیے اور یہ تنازع بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہیے۔ جنگ کبھی کسی مسئلے کا حل نہیں ہوتی۔ درحقیقت جنگ ایسے نتائج کی جانب لے جاتی ہے جو مطلوب نہیں ہوتے۔ اب داعش کا وجود عمل میں آیا ہے۔ خدا ہی بہتر جانتا ہے کہ صورت حال کس رخ پر جارہی ہے۔ داعش کا وجود عراق پر امریکا کی جنونی چڑھائی کا براہ راست نتیجہ ہے

یہ بھی دیکھیں

فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کا خاتمہ، پاکستانی قوم کی خواہش

حماس کے رہنما اسمٰعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت …