جمعرات , 4 مارچ 2021

شدت پسندوں کا پاک افغان سرحد کے قریب چوکی پر حملہ

14-4

کوئٹہ: پاک افغان سرحد کے قریب ایک چیک پوسٹ پر حملے کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے 2 مبینہ عسکریت پسند ہلاک جبکہ فرنٹیئر کور کا ایک اہلکار شہید ہوگیا،تفصیلات کے مطابق منگل کے روز عسکریت پسندوں نے چیک پوسٹ پر اس وقت دھاوا بول دیا جب ایف سی اہلکار کیمپ کے اندر فرائض کی ادائیگی کیلئے تیاریوں میں مصروف تھے ،ایف سی اہلکاروں اور عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹے جاری رہا جس کے نتیجے میں 2 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے،ترجمان ایف سی کے مطابق ہلاک ہونے والے شدت پسندوں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان سے ہے ،عسکریت پسندوں کے قبضے سے دو ایس ایم جیز، چار دستی بم، پستول اور دیگر اسلحہ برآمد کیا گیا ،ترجمان کے مطابق اس کارروائی کے دوران ایک اہلکار بھی شہید ہوا ہے ۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کا خاتمہ، پاکستانی قوم کی خواہش

حماس کے رہنما اسمٰعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت …