اتوار , 7 مارچ 2021

کراچی لٹریچر فیسٹیول: انوپم کھیر کو ویزا نہ ملا

22THANUPAMKHER_1855763g

بولی وڈ کے معروف اداکار انوپم کھیر کا کہنا ہے کہ ہندوستان سے کراچی لٹریچر فیسٹیول میں شرکت کے خواہشمند 18 افراد میں سے صرف انہیں پاکستانی ویزا نہیں دیا گیا جس پر انہیں شدید مایوسی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ ہندوستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق انوپم کھیر کو پاکستان کا ویزا دینے سے انکار کردیا گیا ہے۔

ہندوستانی خبر رساں ادارے ‘اے این آئی’ سے بات کرتے ہوئے انوپم کھیر کا کہنا تھا ’میں کافی مایوس ہوں کیوں کہ 18 شرکاء میں سے صرف مجھے ویزا دینے سے انکار کردیا گیا جبکہ باقی تمام 17 کو ویزے دے دیئے گئے‘۔

تاہم پاکستانی ہائی کمیشن نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکار نے پاکستانی ویزا کے لیے کوئی درخواست ہی دائر نہیں کرائی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ انوپم کھیر نے بولی وڈ اداکار عامر خان کو ‘عدم تشدد’ کے باعث ہندوستان چھوڑنے کے بیان پر کافی تنقید کا نشانہ بنایا تھا، جبکہ حال ہی میں اداکار کا بھی ایک بیان سامنے آیا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں خود کو ہندو کہتے ہوئے ڈر لگتا ہے۔

کراچی لٹریچر فیسٹیول میں ہندوستان سے کئی شخصیات شرکت کرنے جارہی ہیں، جن میں ہدایت کار اور اداکار نندیتا داس، مخنثوں کے حقوق کے لیے سرگرم کارکن لکشمی ترپاٹھی اور ہندوستانی صحافی برکھا دت بھی شامل ہیں۔

فیسٹیول کا آغاز جمعہ 5 فروری سے ہوگا.

یہ بھی دیکھیں

فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کا خاتمہ، پاکستانی قوم کی خواہش

حماس کے رہنما اسمٰعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت …