بدھ , 23 اکتوبر 2019

ایران مشرق وسطی سمیت دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ پرامن بقائے باہمی کا خواہاں: صدر روحانی

rohani

تہران(مانیٹرینگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ایران مشرق وسطی سمیت دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ پرامن بقائے باہمی کا خواہاں ہے برآمدات کے قومی دن کے موقع پر ایک اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے صدر ایران کا کہنا تھا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ دنیا والوں کو دکھایا جائے کہ سیاست اور معیشت کے میدان میں ایران کا مقام کتنا اونچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح ثابت کیا جا سکتا ہے کہ ایران فوبیا کی ظالمانہ پالیسی بے بنیاد تھی۔ڈاکٹر حسن روحانی نے اس دوران جامع ایٹمی معاہدے کے نتائج پرروشنی ڈالتے ہوئے اسے تاجروں، روزگار کے نئے مواقع فراہم کرنے والوں اور برآمدات کرنے والوں کے لئے ایک مناسب موقع قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کے نتیجے میں خدمات کے شعبے، غیرملکی سرمایہ کاری اور بین الاقوامی بینکنگ کا راستہ ہموار ہوا ہے۔ ایران کے صدر نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹوں میں تجارت اور ایرانی مصنوعات کی موجودگی کے ذریعے معاشی ترقی کو ممکن بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ غیرملکی دورے اسی ہدف کے تحت انجام دئے گئے ہیں۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ تجارت میں فروغ کے لئے ایران کے سفارتخانوں اور قونصل خانوں کا بھی مرکزی کردار ہونا چاہئے لہذا وزارت خارجہ کو بھی اس سلسلے میں بڑھ چڑھ کے اپنی ذمہ داری ادا کرنا ہوگی۔ انہوں نے زور دیکر کہا کہ قومی پیداوار اور برآمدات کے شعبے کی کامیابی کے لئے، اسلامی جمہوریہ ایران کی پالیسیاں تعمیری تعاون پر استوار ہیں

یہ بھی دیکھیں

شام کے صدر کا ادلب کے اگلے محاذوں کا دورہ

ادلب: شام کے صدر بشار اسد نے ادلب کے محاذ کو اپنے ملک میں جاری …