ہفتہ , 27 فروری 2021

پی پی کی رکن اسمبلی ثنیہ ناز کے گھر چھاپا

08-4

کراچی :سیکورٹی اداروں نے پی پی کی رکن صوبائی اسمبلی ثنیہ ناز کے گر پر چھاپا مارا ۔ذرائع کے مطابق لیاری میں رکن سندھ اسمبلی ثنیہ ناز کے گھر پر قانون نافذ کرنیوالے سکیورٹی اداروں نے لیاری گینگ وار کے مرکزی ملزم عزیر بلوچ کے تفتیشی بیان کے بعد چھاپا مار کر کارروائی کی ۔ سکیورٹی فورسز نے ثنیہ ناز سے آدھے گھنٹے تک پوچھ گچھ کی اور گھر سے ان کے پاسپورٹ سمیت مختلف دستاویزات بھی لے گئے جبکہ اس دوران ان سے عزیر بلوچ کے متعلق بھی پوچھ گچھ کی گئی ۔ یاد رہے کہ لیاری گینگ وار کے ملزم عزیز بلوچ کے تفتیش بیان کے بعد بہت سی اہم شخصیات پر ملک سے باہر جانے کی پابندی لگا دی گئی ہے جبکہ ملزم کے تفتیشی بیان میں مختلف جرائم میں ملوث ہونے پر بہت سی اہم شخصیات کے نام لئے ہیں جن میں ارکان صوبائی وقومی اسمبلی اور سابق وزرا سمیت بہت سے ہائی پروفائل نام شامل ہیں ۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کا خاتمہ، پاکستانی قوم کی خواہش

حماس کے رہنما اسمٰعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت …