منگل , 17 اکتوبر 2017

سعودی شہری نے والد کو ذبح کرنے کے بعد انتڑیاں باہر نکال دیں

8df7b73a7820f4aef47864f2a6c5fccf_135

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک )داعش کی سفاکیت کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایک سعودی نوجوان نے اپنے والدین کو ذبح کرنے کے بعد اپنے والد کے ہاتھ، پاؤں اور سر کاٹنے کے بعد والد کی انتڑیاں باہر نکال دیں۔ یہ ہولناک واقعہ سعودی صوبہ طائف کے السحیلی نامی علاقے میں پیش آیا جس کا چشم دید گواہ قاتل کے بھائی کا دوست ہے جو واردات کے دوران قاتل کے گھر آیا تھا اور جس نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے سیاہ لباس میں ملبوس قاتل کو گرفتار کر لیا۔

یہ بھی دیکھیں

دمشق کے مشرق میں شامی دفاعی اڈے پر اسرائیلی فضائی حملہ

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی فوج کے ترجمان نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ ...