منگل , 19 ستمبر 2017

شامی تیل کے کنوؤں پر حملے بند کیے جائیں: بشار الجعفری

4bk415e6f3fcb86e27_800c450

اقوام متحدہ میں وجود شامی نمائندہ بشار الجعفری نے اقوام متحدہ میں شام میں امریکی زیر قیادت فضائی کاروائیاں کرنے والے اتحاد سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر شام میں موجود تیل کے کنوئیں اور دیگر اقتصادی علاقوں پر فضائی کاروائیاں بند کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان حملوں سے شامی عوام کی مصیبتوں میں اضافہ ہو گا اور شام میں جاری بحران مزید طوالت اختیار کرے گا۔
الجعفری کا کہنا تھا کہ شام بین الاقوامی اتحاد میں شامل ممالک سے معاوضہ مانگنے کا حق رکھتا ہے کیونکہ یہ حملے شامی عوام کی قدرتی و اقتصادی ذخائر پر حملہ ہے۔ یاد رہے کہ دہشت گردی کے خلاف نام نہاد اتحاد شام میں موجود تیل کے کنوؤں کو مسلسل نشانہ بنا رہا ہے جس کی وجہ سے شام کو تاحال 2 ارب ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

’’العربیہ ‘‘پر نشر ہونیوالا مواد امریکہ کی مرضی سے شائع ہونے کا انکشاف

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹوئیٹر اکائونٹ ’’ویکی لیکس الخلیج‘‘نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی نیوز ٹی ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے